مدرسہ بہار شریعت میں ہفتہ واری تربیتی اجتماع کا انعقاد

0
10

(مالیگاؤں) جیلانی مشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام مسجد اہل سنت سعید الٰہیہ (نیا اسلام پورہ) میں اسکولی طلبہ کے لیے جاری مدرسہ اہل سنت بہار شریعت میں ہر اتوار کو طلبہ کی تربیت کے لیے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوتا ہے. ترتیب یہ ہوتی ہے کہ صبح اور دوپہر کے طلبہ کو صبح کے وقت ہی درس گاہ بلایا جاتا ہے اول وقت میں درس مکمل کرنے کے بعد اضافی وقت میں عملی تربیت کی جاتی ہے. اس ہفتہ اساتذۂ کرام حافظ عابد حسین رضوی اور حافظ عاقد اشرف کی نگرانی میں محمد مجتبٰی محمد سلیم نے نظامت کے فرائض انجام دیے. مصطفیٰ اشرف اخلاق احمد نے قراءت کرکے مجلس کا آغاز کیا. احمد حسین رئیس احمد نے حمد پاک پیش کی. محمد عفان عطاء الرحمٰن نے نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی. محمد کیف شاہد اختر نے تین کلمہ جب کہ محمد سعدین اسرار احمد نے چوتھا اور پانچواں کلمہ سنایا. محمد امین مختار احمد نے ایمان مجمل و مفصل سنایا. محمد حنظلہ کمال احمد نے ثناء اور التحیات پڑھا. محمد حسنین اسرار احمد نے درود ابراہیمی سنایا. محمد حسان جمیل احمد نے دعائے ماثورہ سنائی. محمد شہزیب دستگیر احمد نے دعائے قنوت سنائی. فہد ملک انور حسین نے ایک سے 10 دس حدیث جب کہ محمد شایان انیس احمد نے 21 سے 40 حدیثیں سنائی.عبداللہ رفیق احمد نے مسنون دعائیں سنائی. محمد شایان عفان احمد نے شرائط نماز اور فرائض نماز کا اعادہ کروایا. اسی طرح محمد انسب نواز احمد نے فرائض غسل اور اس کا طریقہ بتایا نیز محمد عبداللہ حبیب احمد نے فرائض وضو اور اس کا طریقہ سمجھایا. اخیر میں صلاۃ و سلام اور دعا پر تربیتی نشست کا اختتام عمل میں آیا. ایسی تحریری رپورٹ مدرسہ اہل سنت بہار شریعت (مسجد سعید الٰہیہ) سے موصول ہوئی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here