Tuesday, February 4, 2025
Tuesday, February 4, 2025
Tuesday, February 4, 2025
spot_img
spot_img
A venture of Pen First Media and Entertainment Pvt. Ltd
Member of Working Journalist Media Council Registered by - Ministry of Information and and Broadcasting, Govt. Of India. New Delhi
HomeUrduاے ایچ سی اکیڈمی تقسیم انعامات تقریب کا شاندار انعقاد

اے ایچ سی اکیڈمی تقسیم انعامات تقریب کا شاندار انعقاد

Malegaon – Staff Reportr
٢فروری ٢٠٢٥بروز اتوار کرشنا لانس(سنگمیشور،مالیگاؤں) میں،آٹھویں،نویں اور دسویں کے طلبہ پر مبنی “ابے ایچ سی ٹیلینٹ ہنٹ” امتحان کے امتحانی نتائج اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔ اے ایچ سی اکیڈمی ،مالیگاؤں کی جانب سے منعقدہ اس امتحان میں شہرمالیگاؤں کے علاوہ قرب جوار کے دیوی علاقوں کے ساتھ ساتھ دھولیہ،سٹانہ،منماڑ،ناندگاؤں،چالیس گاؤں،نگردیولہ،بھڑگاؤں اور پاچورہ کے تقریباًً ١٨٠ میں سکولوں کے ٦ہزار طلبہ شریک ہوئے۔
اس تقریب کی صدارت اے ایچ سی کے ڈائیریکٹر عبدالحکیم شیخ (آئی آئی ٹی) صاحب نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پرسابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید،جیوتی تائی بھوسلے،شبانہ شیخ،ڈاکٹر عمران منصوری،جوگوندر سنگھ،ریتیش شاہ،ڈاکٹر اشفاق عمر ،اعجاز سر،رضوان مطلب ،سلیم اپسرا ،عادل موٹلانی اور منگیش سوریہ ونشی نے شرکت فرمائی۔
آٹھویں اور نویں کے گروپ میں شنکرن سدھیر دیشمکھ(لٹل اینجل ہائی اسکول،مالیگاؤں) پہلا انعام دیا گیا دوسرا انعام زریں صدف عارف شیخ(زینب ہائی اسکول،مالیگاؤں) اور سوم انعام دو طلبہ کے درمیان (یکساں مارکس کی وجہ سے) تقسیم ھوا۔ان کے نام ہیں روچت للت جین(لٹل اینجل) اور دیوک نوناتھ چتے۔
دسویں جماعت کے گروپ میں اول انعام یشراج بدری ناتھ آہیرے(ایل وی ایچ ہائی اسکول،مالیگاؤں)،دوسرا انعام اتھرو بھاؤ صاحب کاپڑنیس(ایل وی ایچ) اور تیسرا انعام عبدالقادر محمد اکبر (الحرا ہائی اسکول،مالیگاؤں) کو تفویض کیا گیا۔
دہم جماعت کے بالترتیب اول تا دہم ٹاپرس کو سائیکل، ٹرافی اور کئی سہولیات کی پیشکش کی گئی ۔
اس عظیم الشان تقریب کی نظامت ارشاد انجم اور عامر شیخ نے نہایت خوبصورتی سے انجام دی۔شریمتی کلیانی پاٹل کے شکریہ کے ساتھ یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -spot_img

Most Popular