Nasik – Waseem Raza Khan
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال قومی و ریاستی سطح پرمختلف ایوارڈز اور اعزازات دیے جاتے ہیں۔اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اکادمی نے سال 2021ء، 2022ء اور 2023ء کے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ان ایوارڈز میں مرزا غالب ایوارڈ، ولی دکنی ایوارڈ، خصوصی ایوارڈ، صحافتی ایوارڈ، نیو ٹیلنٹ ایوارڈ، لے آؤٹ ایوارڈ اور مثالی معلم ایوارڈ شامل ہیں۔ہر سال یہ اعزازات ان افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اردو زبان، ادب، صحافت اور تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں یا نئی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو۔ان ایوارڈز کیلئے امیدواروں کے انتخاب کی غرض سے وزیر برائے اقلیتی امور کی منظوری سے ایک تحقیق و انتخاب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔اردو اکادمی کے دفتر میں منعقدہ ایوارڈ کمیٹی میٹنگ میں تحقیق و انتخاب کمیٹی کے صدر اورممبران نےتینوں سال کے ایوارڈ کیلئےموزوں شخصیات کے ناموں پر غور و خوض کے بعد سفارشات مرتب کیں اور انہیں حکومت کی منظوری کیلئےمحکمہ اقلیتی ترقیات محکمہ کے سپرد کیا۔ وزیر برائے اقلیتی امور اور وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے تحقیق و انتخاب کمیٹی کی جانب سےتین سال کے ایوارڈ کیلئے کی گئی سفارشات کی جانچ کے بعداسے منظوری دےدی۔اردو اکادمی کے پچاس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ممبئی میں تین روزہ گولڈن جوبلی پروگرام 6 اکتوبر تا 8 اکتوبر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پُروقار تقریب میں ۲۰۱۹ ءسے ۲۰۲۳ءان ۵ سالوں کے تمام ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔
اسکولی سطح پر سال 2023 ایوارڈ کی فہرست میں مالیگاؤں شہر ہی نہیں اس ریاست کی مشہور و معروف تعلیمی، سماجی، مذہبی، شخصیت،
جمعتہ علماء سلیمانی چوک مالیگاوں کے شہری نائب صدر،
عبدالشکور پری پرائمری و پرائمری اسکول،مالدہ کے صدر
صدر عبدالشکور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالدہ مالیگاؤں
چیئرمین ملت اردو ہائی اسکول مالدہ مالیگاؤں
صدر انشاء پیرا میڈیکل اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کالج مالیگاوں
اکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا مہاراشٹر کے نائب صدر
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے خادم
جمہور ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے رکن منیجنگ بورڈ
ٹی۔ایم ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں رکن منیجنگ بورڈ
*عالیجناب عبدالشاکر عبدالشکور، ہیڈ ماسٹر تہذیب پری پرائمری و پرائمری اسکول مالیگاوں
کا نام بھی شامل کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر ،محکمہ اقلیتی امور،کی مہاراشٹر اردو اکیڈمی نے مثالی معلم ایوارڈ سے شاکر سر کو سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جس پر ہم صدر و اراکین جمعتہ علماء سلیمانی چوک مالیگاوں نیز صدر و اراکین جمعتہ علماء ناسک ضلع دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔