Thursday, March 13, 2025
Thursday, March 13, 2025
Thursday, March 13, 2025
spot_img
spot_img
A venture of Pen First Media and Entertainment Pvt. Ltd
Member of Working Journalist Media Council Registered by - Ministry of Information and and Broadcasting, Govt. Of India. New Delhi
HomeUrduسپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کا ٹریلر جاری، ۲۸؍ فروری کو ریلیز ہوگی

سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کا ٹریلر جاری، ۲۸؍ فروری کو ریلیز ہوگی

AHMED NAEEM MENRA

امیزون پرائم اور ایکسل انٹرٹینمنٹ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جو مالیگاؤں کی شاندار سنیما کہانیوں سے متاثر ہے۔ ٹریلر میں آدرش گورو کو ایک جدوجہد کرنے والے اداکار/ہدایتکار کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بار بار کی ناکامیوں کے بعد، وہ اپنی فلم بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں، جو ’’شعلے‘‘ اور ’’سپرمین‘‘ کا ان کا اپنا ورژن ہے۔ وہ اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کیلئے خواہشمند فلمسازوں کی ایک ٹیم جمع کرتے ہیں، جس کا کردار ونیت کمار سنگھ اور ششانک اروڑہ ادا کررہے ہیں۔ ٹریلر میں ان کی جدوجہد اور زندگی کے نشیب و فراز کو دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے شہر مالیگاؤں کے باشندوں کو فلموں سے رغبت ہے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں بار بار کی ناکامیوں کے بعد یہاں کے لوگوں نے ہار نہیں مانی اور اپنے طور پر ’’مالیگاؤں کی شعلے‘‘، ’’مالیگاؤں کا سپرمین‘‘ اور ’’مالیگاؤں کا چنٹو‘‘ جیسی کئی فلمیں بنائیں جو شائقین میں مقبول بھی ہوئیں۔ اگر ان فلموں کو کوئی خاص مقام نہیں دیا جاتا مگر پردے کے پیچھے کا شوق، جذبہ اور لگن بتاتے ہیں کہ انہیں بنانے والے تخلیقی ذہن کے حامل ہیں، اور انہیں فلم انڈسٹری میں وہ شناخت ملنی چاہئے جن کے وہ حقدار ہیں۔خیال رہے کہ یہ فلم دستاویزی فلم ’’سپرمین آف مالیگاؤں‘‘ کی ایک غیرحقیقی تصویر پیش کرے گی جسے عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی تھی۔ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کی ہدایتکار ریما کاگتی ہیں جنہوں نے ’’تلاش‘‘، ’’گولڈ‘‘ اور ’’دھاڑ‘‘ جیسے شوز اور فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم فرحان اختر اور زویا اختر نے پروڈیوس کی ہے۔ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ ۲۸؍ فروری کو ریلیز ہوگی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -spot_img

Most Popular