Wednesday, February 5, 2025
Wednesday, February 5, 2025
Wednesday, February 5, 2025
spot_img
spot_img
A venture of Pen First Media and Entertainment Pvt. Ltd
Member of Working Journalist Media Council Registered by - Ministry of Information and and Broadcasting, Govt. Of India. New Delhi
HomeUrduخدمت کے اعتراف میں حوصلہ افزائی سے کام میں کمال پیدا ہوتا...

خدمت کے اعتراف میں حوصلہ افزائی سے کام میں کمال پیدا ہوتا ہے۔مولانا عمران مظاہریجامنیر میں خاندیش نامہ مثالی ایوارڈ مختلف شعبہ جات کے ناموروں کو تفویض

Jalgaon – Staff Reporter

جلگاؤں ضلع کے تاریخی مقام جامنیر سے شائع ہونے والے اردو ہفتہ روزہ خاندیش نامہ کی پہلی یوم تاسیس کے موقع پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ ناموروں کو خاندیش نامہ مثالی ایوارڈ تفویض کی پر وقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کی صدارت مولانا عمران مظاہری نے کی ، جبکہ مفتی عبدالرؤف
، مفتی مسعود اختر قاسمی ،اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے رکن عبدالمجید زکریا ، سابق اردو اکادمی رکن اسلم تنویر ، اسرار احمد خان ، صابر مصطفی آبادی مہمانان خصوصی موجود تھے۔ذکریٰ اسکول کے پاس حاجی بشیر نگر جامنیر میں ہوۓ اس پروگرام کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہوا۔بعد اذاں ایڈیٹر عمران خان اور اخبار ھذا کی مجلس مشاورت و ٹیم نے مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا۔اسلم تنویر نے اظہار خیال میں تقریب کے انعقاد پر اخبار کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوۓ اخبار کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، مثالی ایوارڈ تفویض کے لیۓ شخصیات کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔
، عبدالمجید زکریا نے اپنے تاثرات میں ایوارڈیافتگان اور اخبار کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ صدارتی تاثرات میں مولانا عمران مظاہری نے کہا کہ کام کرنے والوں کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے سے کام میں کمال پیدا ہوتا ہے۔ اس تقریب میں منتخب ایوارڈ یافتگان اعزاز کے مستحق ہیں۔اعزاز ملنا آنے والی نسلوں کو فائدہ مند ہوتا ہے۔ان میں بھی امنگ پیدا ہوتی ہیں۔تعلیم ، علم و ادب جہالت کے اندھیروں میں روشنی پھیلاتا ہے۔ اخلاص و للہت کے ساتھ کام کرنے سے کامیابی ملتی ہے۔ قبل ازیں ملی ، تعلیم ، درس تدرس ، علمی ادبی ، شاعری ، سماجی ، سیاسی ، طبی ، تجارتی و کاروباری شعبہ جات سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ گان کو مہمانان کے ہاتھوں خاندیش نامہ مثالی ایوارڈ تفویض کیۓ گیۓ۔ ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، الحاج عبدالمجید زکریا ، کو لائف ٹائیم ایچومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔صابر مصطفی آبادی ، اسرار ہارون خان ممبئ راشد اختر مالیگاؤں ، سید اصغر ساودہ ، شاعر اسلم تنویر نصیر آباد ، سعید پٹیل جلگاؤں ، تواب انصاری دھولیہ ، عققیل خان بیاولی جلگاؤں ، مومن فیاض احمد غلام مصطفی بھیونڈی ، رئیس احمد عبدالمجید مالیگاؤں ، شکیل احمد عبدالطیف جامنیر ، محسین خان عزیز خان پالدھی ، عتیق احمد عبدالقیوم مالیگاؤں ، جلیس الرحمن مالیگاؤں ، خان عبدالغفار عبدالمجید مالیگاؤں ، انصاری محمد شفق محمد حنیف مالیگاؤں ، محترمہ نکہت انجم بودوڈ ، محترمہ فریدہ بی شیخ ظہور ، محترمہ سلطانہ بانو دریائی مالیگاؤں ، محترمہ نیلوفر عبدالنعیم جامنیر ، انصاری شاہینہ عبدالرشید مالیگاؤں ، محمد رفیق محمد برہانپور ، فروز خان سراج جامنیر ، پروفیسر شاہ اختر شوکت مالیگاؤں ، وسیم اعجازالدین جامنیر ، دلیر خان اسمعیل خان جامنیر ، عبداللہ ضیا احمد سلوڑ ، غلام حسین دیشمکھ سلوڑ ، سلیم لعل خان چالس گاؤں ، ڈاکٹر امتیاز خان جامنیر ، ڈاکٹر الیاس شیخ جامنیر ، شیخ جلال جامنیر ، عبدالرشید عبدالکریم چوپڑا ، شعیب سوداگر جامنیر ، عبدالمجید شمشر خان جامنیر ، جاوید اقبال جامنیر ، انیس شیخ جامنیر ، کلیم الدین چراغ الدین جامنیر ، الطاف حسین جلگاؤں ، ابرار شیخ سر شیندورنی ، عبدالصمد عبدالنظر قریشی ملکاپور ، عارف محد خان جلگاؤں ، سلطان شیخ آکولہ ان حضرات کو مختلف شعبہ جات میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ تفویض کیۓ گیۓ۔نظامت وسیم اعجاز اور مظہر سر نے کی صابر سر کے اظہار تشکر پر تقریب اعزاز اختتام پذیر ہوئی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -spot_img

Most Popular