حج 2026ء کے لیے درخواست کرنے کے لیے سعودی حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 31- جولائی 2026ء تک کی تاریخ متعین کی گئی ہے. اب تک پورے ہندوستان میں آن لائن اور حج کمیٹی آف انڈیا کے علاقائی دفاتر میں بلا معاوضہ فرام بھرنے کی کارروائی جاری ہے. جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
مطلوبہ دستاویزات (ہر حاجی کے لیے):
1- پاسپورٹ – (31-12-2026 تک کارآمد ہے۔)
2- آدھار کارڈ
3- پین کارڈ (صرف کَوَر ہیڈ کا)
4- بلڈ گروپ
5- منسوخ شدہ چیک – (صرف کَور ہیڈ کا)
6- موبائل نمبر – ہر حاجی کے لیے انفرادی موبائل نمبر لازمی ہیں۔
7-پاسپورٹ سائز کی تصویر – (سفید پس منظر کے ساتھ-خواتین کے کان کھلے ہوں)
نامزد(nominee) کی تفصیلات – نام، پتہ، رشتہ، اور رابطہ نمبر
ایک ای میل آئی ڈی: (براہ کرم مواصلت کے لیے ایک درست ای میل پتہ فراہم کریں)
کَوَر ہیڈ: حجاج (عام طور پر ایک مرد) جو گروپ لیڈر کے طور پر کام کرے گا اور جس کے نام پر حج کی درخواست جمع کرائی جائے گی۔
اہم ہدایات:
انفرادی موبائل نمبرز لازمی ہیں۔
ہر حاجی کو اپنا موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔
یہ سعودی حکومت کو درکار ہے اور حج سہولت ایپ تک رسائی کے لیے ضروری ہے۔
مشترکہ یا ڈپلیکیٹ نمبر قبول نہیں کیے جائیں گے۔
اگر کسی حاجی کے پاس انفرادی نمبر نہیں ہے تو براہ کرم فارم جمع کرانے سے پہلے ایک کا بندوبست کریں۔
نامزد(nominee) کی معلومات
نامزد شخص ایسا ہونا چاہیے جو حج کے لیے سفر نہ کر رہا ہو۔
ہنگامی صورت حال کی صورت میں، سعودی یا ہندوستانی حکام اس معلومات کو رابطے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
براہ کرم یقینی بنائیں کہ فراہم کردہ تفصیلات درست اور اپ ٹو ڈیٹ ہیں۔
بلڈ گروپ کی تفصیلات
بلڈ گروپ کی غلط معلومات جمع نہ کریں۔
یہ تفصیل حج کے دوران طبی ہنگامی صورت حال میں اہم ہے۔
عازمین حج درخواست کرنے کے لیے اپنے علاقائی حج کمیٹی آفس پر رابطہ کرسکتے ہیں نیز Haj Suividha یا حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن درخواست کرسکتے ہیں.